|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2022

راولپنڈی کی ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اس عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

راولپنڈی کی ہائی کورٹ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟

جسٹس جواد حسن  نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔

عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔