|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2022

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے غیر فعال سکولوں کی فوری فعالیت کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اس حوالے سے سیکریٹری سیکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

صوبائی کابینہ کی منظوری سے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کمیونٹی ٹیچرز کی بھرتی کا آغاز کیا جارہاہے جبکہ سکولوں کی فعالی میں حائل مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے موثر اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو معقولیت کی بنیاد پر ضلع کے سکولوں میں اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار تفویض کردیا گیا ہے محکمہ تعلیم کے موثر اقدامات سے غیر فعال سکولوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔