کراچی(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کے فٹبالرز کا قطر اسٹیڈم میں میچ کروانے کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے پاکستان میں قطر کے قونصل جنرل مشال محمد الانصاری کی ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران قطر کے قونصل جنرل سے قطر کے اسٹیڈیم میں لیاری سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قطر میں میچ کروانے کی درخواست کی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے میچ کروانے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں لیاری کی فٹبال ٹیم کا میچ قطر کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلنے سے متعلق منصوبے کو آخری شکل دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی لیاری میں بڑی اسکرین پر فٹبال میچ دیکھنے گئے تھے اورلیاری کے نوجوان، بزرگ اور بچے ہزاروں کی تعداد میں فٹبال میچ دیکھتے ہیں۔
وہاں کے لوگوں کو بڑی اسکرین پر فٹبال اور شائقین کی پرجوش ہونے پر گفتگوکی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے قونصل جنرل مشال محمد الانصاری کو فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کروانے پر مبارکباد دی اور قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو قطر کے قومی دن کے موقع پر دعوت کی پیشکش اس موقع پر قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو قطرورلڈ کپ کی آفیشل کیپ اور سوونئر پیش کیا۔