بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سرحد پار افغان فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
چمن پولیس کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی سویلین آبادی پر فائرنگ کی اور گولے داغے جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی پاکستانیوں کو چمن کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 15 نومبر کو بھی چمن میں افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے جس کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔
واقعے کے بعد سرحد کو بند کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ تجارت معطل ہوگئی تھی۔