|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2022

کراچی: دہلی کالونی میں 17 سالہ لڑکی کی گھر سے لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب چورنگی کے قریب دہلی کالونی گلی نمبر 5 میں گھر سے لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 17 سالہ سوتی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی گھر میں ملازمہ تھی،گھر کے مالکان گھر میں نہیں تھے،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔