|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2022

ڈائریکڑیٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کے تمام آفیسران بشمول ڈائریکڑ جنرل نے سیکریٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف غیر معینہ مدت تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سوموار کے روز ڈائریکڑ جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ مصطفیٰ صاحب نے محکمے کے افسران کی ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سیکریٹری پاپولیشن یاسر خان کے غیر قانونی اقدامات جن میں ڈی جی آفس کو مکمل طور پر مفلوج کیا جانا شامل ہے کی شدید مذمت کی اور کہا گیا کہ اس سیکریٹری کے غیر قانونی اقدامات جن میں ڈی جی آفس کی گاڑیوں کے ٹریکرزکو غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنا، آفیسران کی غیر قانونی قبل از وقت تبادلے، ڈائریکڑ جنرل آفس کا غیر قانونی طور پر تمام مالیاتی اختیارات کا ضبط اور غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔
اس موقع پر تمام افسران نے کہا کہ موجودہ سیکڑیٹری کے تبادلے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ڈائریکٹر جنرل آفس اور اسکی تمال ذیلی دفتروں میں سیکریٹری کا تبادلہ ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ایپکا کے دونوں یونٹس نے آفیسران کے قلم چھوڑ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اور سیکریٹری کے ماورائے قانون اقدمات کی مذمت کی۔