|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2022

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل  میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

پہلے ہی ہاف میں میسی نے پینالٹی کک پر گول کیا پھر 68 ویں منٹ میں الواریز نے دوسرا گول مارکر کروشیا کو حوصلہ پست کردیا،دوسرے ہاف میں الواریز نے ایک اور گول کرکے 0-3 کی برتری دلادی۔

 

مقررہ وقت تک اسکور تین صفر رہا یوں ، ارجنٹائن کروشیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا،دوسرا سیمی فائنل فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔