اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے کسی ممبرکو تنخواہ نہیں مل رہی، آج اسپیکرکو خط لکھا جارہا ہے، وقت پوچھاہےکہ ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے آپ کے پاس کب آئیں تاکہ ارکان اسمبلی کی استعفوں کی تصدیق کے بعد نیا انتخابی عمل شروع کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نہیں آرہے اور تنخواہ لے رہے ہیں،جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہے، یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا، مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی ممبرکو تنخواہ نہیں مل رہی۔