|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2022

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ مانگ لیا.

ایلون مسک نے گزچتہ روز جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 انجوائے کیا وہیں ساتھ ایک پوسٹ میں لوگوں سے سوال بھی کر دیا، کیا میں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دوں ؟

انہوں نے صارفین سے رائے مانگتے ہوئے یہ لکھا کہ صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا.

ایلون مسک کی اس پوسٹ پر اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب صارفین ووٹ کر چکے ہیں، جبکہ پول کا وقت ہونے میں تین گھنٹے سے بھی کم وقت باقی ہے۔