|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2022

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تاریخی اور ناقابل یقین فتح پر بہت خوشی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کے تینوں میچز میں کامیابی پر بہت اچھا لگا، مقامی کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہےتاہم نے جو بھی تجربے کیے وہ کامیاب ہوئے۔

کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے باوجود ٹیم نے مثبت کھیل کا مظاہرہ کیا، اس ٹور سے کافی کچھ سیکھا،ہماری ٹیم میں ہر کوٸی چاہتا ہے کہ کامیابی سمیٹیں اور تاریخ رقم کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ اسپنر ریحان احمد نے ڈیبیو پر شاندار بالنگ کی، وہ پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امید ہے وہ اسی طرح پرفارم کرکے انگلینڈ کو مزید میچز جتواٸیں گے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ فینز ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آتے ہیں، ہمارا کام ہے انہیں لطف اندوز کریں۔ ہمارا کھیلنے کا اپنا انداز ہے، دوسری ٹیم ایسا کھیلے یہ نہیں یہ ان کی مرضی ہے۔