|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2022

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گذشتہ روز صوبائی کابینہ کے طویل دورانیہ کے اجلاس میں جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی وہیں بلوچستان معلومات تک رسائی ایکٹ کے قوائد و ضوابط کی بھی اصولی طور پر منظوری دیدی گئی۔

سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات کی جانب سے کابینہ میں ایجنڈہ پیش کیاگیا کابینہ نے محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیٹر آف انٹینٹ کے اجراء کی منظوری بھی دی کابینہ نے ضلع گوادر میں سیلاب سے متاثرہ اراضی کی بحالی کیلئے بلڈوزر گھنٹوں کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سروسز کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایجنڈہ کو منظور کرلیا کابینہ نے لیپ ٹاپ سکیم 2022-23کے پالیسی طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔

صوبائی کابینہ نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ رولز 2022کو بھی منظور کرلیا صوبائی کابینہ نے پول کاریز ڈسٹرکٹ زیارت کی مرمت کے منصوبے کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے بلوچستان ہیومن رائٹس پالیسی 2022اور بلوچستان ڈرگز اینڈ تھیرا پیوٹکس گڈز رولز 2021میں ترمیم کی تجویز کو بھی منظور کرلیا صوبائی کابینہ نے پلاسٹک شاپنگ اینڈ فلیٹ بیگزکے استعمال کے ایکٹ 2022 کے بل کے مسودے کی منظوری بھی دیدی صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک کی جانب سے پیش کئے جانے والے گندم کی خریداری کے منصوبے اور پالیسی کو بھی منظور کرلیا کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 215, 218اور228کے ترمیمی بل 2022کو بھی منظور کرلیا جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 22کے تحت ترمیمی بل 2022کی منظوری بھی دی گئی کابینہ نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مالی سال 2022-23کے بجٹ کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری بھی دی۔