|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2022

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کردیا گیا ہے، کمیشن لاپتہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیکر انکی بازیابی کے لئے کردار ادا کریگا ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے 17نومبر 2021کے حکم پر عملدآمد کرتے ہوئے اعلیٰ اختیارات رکھنے والا پارلیمانی کمیشن قائم کردیاگیا ہے ۔

کمیشن کی سربراہی وزیرداخلہ بلوچستان کریں گے جبکہ صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کمیشن کے اراکین ہونگے ۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن لاپتہ افراد کے کیسز کا فرداً فرداً جائز ہ لیکر انکی بازیابی کے لئے کوششیں کریں گے ساتھ ہی وہ لاپتہ افراد جو ریاست مخالف یا دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں کے خاندانوں کی مدد اور معاونت کے لئے بھی طریقہ کار وضع کریگا ۔