کراچی: سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ ممبرز کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس، نامور شعرا، مصنفین وکلا و سماجی رہنماؤں کی شرکت، انتظامی کمیٹی کے نئی باڈی کے انتخابات، اکبر ولی انتظامی کمیٹی کے صدر منتخب۔سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ کا اولین مقصد بلوچی زبان و ادب کو ترقی دینا ہے۔ سندھ حکومت بلوچی زبان کی ترقی کے لئے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کی مالی معاونت کرے ڈاکٹر رمضان بامری، اکبر ولی کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملیر میں سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ انتظامی کمیٹی کے ممبران کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سال کے لئے انتظامیہ کمیٹی کے عہدیدار منتخب کئے گئے۔ نئے سال کے لئے سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر اکبر ولی، دیگر عہدیداروں میں ایڈوکیٹ جمال ناصر، ایڈوکیٹ عمران بلوچ، بانک سعیدہ حسن منتخب ہوئے۔ نامور مصنف رمضان بلوچ نے نئے عہدیداران سے حلف لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ انتظامی کمیٹی کے سابق صدر ڈاکٹر رمضان بامری نے کہا سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ کا اولین مقصد بلوچی زبان و ادب کو ترقی دینا ہے جبکہ یہ ادارہ ملیر کے طلبا و طالبات کو مطالعے کے مواقع فراہم کرنے اور کراچی مین موجود بلوچی زبان کے مصنفین کی کتابیں چھاپنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس ادارے کو سندھ حکومت مالی امداد کرنے کو تیار نہیں ہے کچھ وقت قبل بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کی گئی لیکن بعد میں وہ سلسلہ بند ہوا۔ ڈاکٹر رمضان بامری نے کہا سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ کی جانب سے ملیر اور لیاری میں بلوچی زبان پڑھانے کا سرٹیفکیٹ کورس کرواتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا بلوچ لباس بدل کر بلوچ بن سکتا ہے لیکن زبان کھونے کے بعد بلوچ رہنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا نوشیروان و دیگر بادشاہ و طاقتور حلقوں کی جانب سے بلوچ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش اس لئے ناکام ہوتی رہی ہیبلوچ اپنی زبان سے دستبردار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ سے بلوچ قوم کی کافی امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ نئے عہدیدار اس ضمن میں اپنی صلاحیتین بروئے کار لائینگے۔ سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ انتظامیہ کمیٹی کے نئے منتخب صدر اکبر ولی نے کہا یہ لائبریری ملیر کی مادر علمی ہے، ہم کوشش کرینگے کہ مثالی ادارہ بنانے کامیاب ہون انہوں نے کہا مادری زبان کی ترقی سے ہی قوم کی ترقی مشروط ہے اور یہ ادارہ بلوچی زبان کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیگی۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچی زبان کی ترقی کے لئے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کی مالی معاونت کرے۔
عمران جعفری
سوبین بات آں