پسنی: پسنی فشریز کی ایک اور بڑی کاروائی، پسنی فشریز کی غیر قانونی ماہیگیری کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں بدستور جاری ، غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف دو وائر نیٹ پکڑ کر عملے کو حراست میں لے لیا،
پسنی فشریز ٹیم نے کلمت کے ایریا میں غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف دو وائر نیٹ بنام سفینه فیاض گل 12987 و نگاہ کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی عبدالرزاق بلوچ کی زیر نگرانی غیر قانونی ماہیگیری کے خلاف بدستور کاروائیاں جاری ہیں جس سے تین دنوں کے اندر محکمہ فشریز پسنی نے 5 غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف وائرنیٹ دھر لیئے ۔
ڈی جی فشریز سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد اور سیکرٹری فشریز کاظم جتوئی کی خصوصی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرزاق کی زیر نگرانی اسسٹنٹ انسپکٹر لال جان اور ناخدا بخشی کی سربراہی میں پسنی فشریز ٹیم نے کلمت کے ایریا میں غیر قانونی شکار میں مصروف دو وائرنیٹ کشتیوں -1 سفینه فیاض گل 12987 – BF0 2 – نگاہ کرم BFD. 12988 کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تحویل میں لے لیا اور ان میں موجود مچھلیوں کو ضبط کر لیا ۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی عبدلرزاق بلوچ نے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران ، سیکریڑی فشریز کاظم جتوئی کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ شب پسنی فشریز کے پیٹرولنگ ٹیم نے کلمت کے ایریا میں 12 ناٹیکل مائیل کے اندر تین وائر نیٹ کو غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار میں مصروف پایا جس پر فشریز پیٹرولنگ ٹیم نے مذکورہ وائر نیٹ کا تعاقب کیا اور سخت جدوجہد کے بعد غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف دو ٹرالر بنام -1 سفینه فیاض گل 12987 – BF0 2 – نگاہ کرم BFD. 12988 کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا۔
واضع رہے رہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی عبدالرزاق بلوچ کی زیر نگرانی غیر قانونی ماہیگیری کے خلاف بدستور کاروائیاں جاری ہیں جس سے تین دنوں کے اندر محکمہ فشریز پسنی نے 5 غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف وائرنیٹ دھر لیئے ۔