|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2023

اسلام آباد: صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق حسین ملک سے ملاقات کی اس موقع پر پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پی پی ایل کے ذمہ واجبات طویل عرصہ سے زیر التوا ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے بارہا رابطوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پی پی ایل کی جانب سے سنجیدہ رویہ کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے وزیر خزانہ نے اس موقع پر زور دیا کہ وزیر مملکت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ مسلئہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکے وزیر مملکت نے صوبائی وزیر خزانہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی ایل حکام سے اجلاس منعقد کر کے ایک ہفتہ کے اندر واجبات کی ادائیگی۔

سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرینگے اور بلوچستان کا حق ضرور ادا کیا جائے گا سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی سید مطع اللہ آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔