|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2023

وفاقی حکومت بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کے پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا۔ وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ معاملہ منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

پاکستانی بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز پر تاجروں کو پُرہجوم پریس کانفرنس میں پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کی خوشخبری سنانے والے وفاقی وزیر بحری امور نے آج اپنا مؤقف ہی تبدیل کرلیا۔

وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کیلئے بھیج دیا ہے، شپنگ لائنز اور ٹرمینلز آپریٹرز ڈیٹینشن چارجز کی معافی کا فیصلہ خود کریں گے۔

وفاقی حکومت نے ڈالرز کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث پورٹ پر پھنسے مختلف اشیاء کے کنٹینرز پر پورٹ چارجز معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔