|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2023

کراچی: چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پاکستان میری ٹائم ایکسپو کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نیبلوچستان حکومت کی جانب سیلگائے گئیمختلف اسٹالوں کا جائزہ بھی لیاصوبائی سیکرٹری فشریز وکوسٹل ڈویلپمنٹ سمیت ڈی جی بی سی ڈی اے بھی ان کے ہمراہ تھے ایکسپو میں حکومت بلوچستان کی جانب سے لگائے گئے اسٹال میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہیاورغیر ملکی اور مقامی سرمایہ کار ایکسپو میں بلوچستان کی قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کریں میری ٹائم ایکسپو جیسے نمائشی مواقعوں کیانعقادسے بلوچستان میں آبی وسائل سے وابستہ اقتصادی ترقی کے بیشمار مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو بلوچستان کیآبی وسائل کو اجاگر کرنے اور صوبے میں فشریز انڈسٹری کے فروغ کا بہترین فورم ہے۔بلوچستان ساحلی پٹی میں سیاحت سمیت بلیو واٹر اکانومی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔بلوچستان کی ساحلی پٹی 750 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں بیشمار سیاحت سمیت مختلف سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل سمندر میں قیمتی انواع اقسام کا سی فوڈ موجود ہے اوربلیو واٹر معیشت ایک طویل المدتی حکمت عملی ہے جس کا مقصد سمندروں سے متعلقہ شعبوں اور سرگرمیوں کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت کی جانب سے بلیو واٹر ایکونومی میں ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ مواقع حاصل ہیں جسے میری ٹائم ایکسپو کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنالازمی ہے۔