|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2023

کوئٹہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر ضمنی انتخابات امیدوار کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی اختلافات کا شکار امیدوار کا اعلان نہ ہوسکا۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر 16 مارچ کو ضمنی انتخابات ہوں گے اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائی گئی ہے ۔

جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار شامل ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان این اے 265 کے اومیدوار اختلافات کے باعث کش مکش کاشکار ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کا مرکزی پالیمانی بورڈ کا بلوچستان میں این اے 265 کے اومیدواروں کے حوالے سے ایم اجلاس ہوا جس کی صدارت جنرل سکٹری نیئر بخاری نے کی جو اب تک کسی بھی فیصلے پر اتفاق نہ ہوسکا این اے 265 کیلئے سابق صوباہی صدر حاجی علی مدد جتک۔سید داودآغا۔سحر گل خلجی۔نصیب اللہ اچکزئی نے اپنے اپنے کاغزات الیکشن کمیشن بلوچستان میں این اے 265 کیلئے کاغزات جمع کردیے ہیں زرائع نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس حوالے سے اہم اجلاس ہفتے کی شام کو ہوا اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے بلوچستان کے این اے 265 الیکشن کے انتخابات کیلے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔