|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2023

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) رافیل ماریانو گروسی کل سے پاکستان کا دو روزہ  دورہ کریں گے۔

ایران نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں پر پابندیاں عائد کردیں دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق رافیل ماریانوگروسی جوہری ٹیکنالوجی سے کام لینے والے مختلف اداروں کے دورے بھی کریں گے جب کہ ان کے قیام کے دوران صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی کے دورے سے پاکستان اورآئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

آئی اے ای اے پاکستانی ایٹمی تنصیبات کے حفاظتی انتظامات سے مطمئن

واضح رہے کہ پاکستان 1957 سے آئی اے ای اے کا رکن ہے اور وہ اس کے بانی اراکین میں شامل ہے۔