|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2023

ترک صدر رجب طیب اردوان آج کل ملک میں آنے والے بدترین زلزلے سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے استنبول کے اسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے زلزلہ زدگان خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی اور اس کا نام بھی رکھا جو نومولود کے کان میں تین بار بولا۔

ترک صدر سے بچی کی ماں نے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کا نام رکھیں جس پر انہوں نے  ‘آئسے بیتول’ نام رکھا۔

خیال رہے کہ کئی ہزار افراد اب بھی انقرہ اور استنبول کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939 کے بعد بدترین زلزلے نے 81 میں سے 10 صوبوں میں تباہی پھیلا دی ہے جب کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 21 ہزار 43 ہوگئی ہے۔