تحریک انصاف کے مزید مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، پرویزخٹک اور اسد عمر سمیت 70 رہنماؤں نے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ اسپیکر نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے ارکان کا مؤقف نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا، عدالت استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے۔