|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ سے بلوچ خاتون ماحل بلوچ کی جبری گمشدگی پر گہری تشویش اور اس غیرانسانی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کی تحت بلوچستان کی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جس کی واضع ثبوت کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ خواتین معصوم بچوں اور ضعیف العمر بزرگوں کو اغواہ کرکے جھوٹے دعوں کا جواز بنا کر ظلم و جبرتشدد اور غیر قانونی ماورائے آئین کے تحت اٹھایا جارہا ہے جوکہ سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کی زمرے میں آتا ہے بلوچ خواتین اور معصوم بچوں کی جبری گمشدگی اغواہ بلوچستان کے پہلے ہی سے بحرانی حالات کو مزید خرابی کے طرف دھکیلے گا۔

ایسے اقدامات کی اچھے اثرات ہرگز مرتب نہیں ہونگے اس نام نہاد جمعوری دور حکومت نے بھی بلوچستان کی مسلے کو طاقت خوف و ہراس جبری گمشدگیوں اغواہ نما گرفتارویوں کی طرف سے حل کرنے کوشش کیا جارہا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان کے مسلے کو طاقت کے زور پر کبھی بھی حل نہیں کیا جاسکتا بلوچ قومی سوال اور بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے ایسے غیر انسانی و غیر جمعوری ہتھکنڈو سے دبایا نہیں جاسکتا لہذا بلوچستان سے جبری طور پر گمشدہ ماحل بلوچ سمیت تمام بلوچوں کو بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔