کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی اچانک ملاقات ہو گئی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، شاہد خاقان عباسی نے پوچھا آپ پر کون سا کیس ہے؟ مصطفیٰ کمال نے جواب دیا ان پر ایسا کیس ہے جیسے بندہ قتل کر دیا اور وہ سامنےگھوم رہا ہو۔
شاہد خاقان عباسی بولے میں تو حیران ہوں سارے ہی کیس ایسے ہیں، جو کھلے عام کرپٹ ہیں وہ کسی کو نظر نہيں آتے اور جنہوں نے کام کیا وہ دربدر پھر رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا اب یہ لوگ وزیراعظم کا عہدہ لیے پھريں گے کوئی وزیراعظم نہیں بنے گا۔