وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر امارت اسلامیہ افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے اپنی سرزمین سے عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظاہرہ نہ کیا تو دہشت گردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو افغانستان سے دہشت گردی پھیلنے کے خطرہ سے متعلق آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں
افغان حکومت کا دہشت گردی کو سنجیدہ نہ لینا باعث تشویش ہے: بلاول
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اہم مسئلہ افغانستان کی سکیورٹی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے، افغانستان سے باہر بھی ہر رنگ و نسل کی دہشت گرد تنظیموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان حکومت کا دہشت گردی کو سنجیدہ نہ لینا باعث تشویش ہے۔