|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2023

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ کل لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کل ہی گرفتاری دیں گے۔ کل سے سینکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ یہ کتنے لوگوں کو جیلوں میں رکھ سکیں گے ، کل جو لاہور میں ہوا ہے اس سے ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ طاقت کا منبہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ان کے رویے پر استعفیٰ دیا، پاکستان میں اپوزیشن پر مقدمات کیے جارہے ہیں۔

عمران خان کا 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بیان ٹھیک سمت پر پہلا قدم ہے، عمران خان نے الیکشن کی تیاریوں کا اعلان بھی کیا ہے، اگلے ہفتے عمران خان ٹکٹوں کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں الیکشن ہوتے وہاں سے یہ بھاگ جاتے ہیں۔