شام میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے میں اپنے خاندان سے محروم ہونے والی زشیرخوار بچی بالآخر اپنے چچا اور خالہ سے مل گئی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق شام میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے میں زندہ بچ جانے والی شیرخوار بچی اپنے اچچا اور خالہ سے مل گئی ہے کیونکہ اس کے والدین سمیت بھائی، بہن زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ایک ریسکیو اہلکار ملبے کے ڈھیر سے نیچے گھس کر مٹی سے ڈھکے ایک نوعمر بچی کو باہر لارہا ہے۔