|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2023

کوئٹہ: بارکھان سانحہ کے بعد پولیس کا رات گئے صوبائی وزیر سردارعبدالرحمان کے گھر پر چھاپہ،پولیس کی بھاری نفری نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کے گھر واقعہ پٹیل باغ پر چھاپہ مارا ۔چھاپہ محمد خان مری کے مغوی بچوں کی بازیابی کے لئے مارا گیا پولیس نے چھاپے کے وقت گھر کو جانیوالے تمام راستے سیل کردیے تھے ۔

کوئٹہ پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے گھر میں سرچ آپریشن کیا جبکہ گھر سے ملحقہ علاقے کو بھی سیل کردیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب کو کوئٹہ پولیس کی جانب سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران پولیس کے ہمراہ خواتین پولیس بھی موجود ہیں ۔

ترجمان پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے ورہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصے کی تلاشی لی گئی کارروائی کے دوران پٹیل باغ میں رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل کی گئی ۔

پولیس کی جانب سے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ یو این اے کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر سے رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی نے چھاپے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کارروائی لاپتہ بچوں کیلئے کی گئی ہے۔