کراچی: نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پراین پی سندھ وحدت اوربی ایس او پجار کے زیراہتمام سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجید ساجدی کی قیادت میں بلوچستان کے ظالم سردارعبدالرحمان کھیتران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب پر ہوا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا سردار عبدالرحمان کھیتران ایک قاتل ،عوام دشمن اور بدکردار شخص ہے اس نے اپنے علاقے میں نجی جیلیں اورعقوبت خانے قائم کیے ہوئے ہیں۔
جہاں وہ اپنے مخالفین کو قیدمیں رکھتاہے اوران پرتشدد کرتا ہے رہنمائوں نے کہا سردار کھیتران کایہ عمل سراسر غیر قانونی اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کے مترادف ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ یہ شخص بلوچستان کی حکومت کا حصہ ہے اور بلوچستان کاوزیر اعلیٰ اس بڑے مجرم کی پشت پناہی کررہاہے حال ہی میں سردار کھیتران نے ایک بے گناہ خاتون کو اسکے دو بچوں سمیت قتل کیا جس پر پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے۔
لیکن حکومت بلوچستان اس قتل وغارت گری پر خاموش اور تماشائی بنی ہوئی ہے رہنماں نے کہا نیشنل پارٹی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو پابند کرے وہ مجرموں کی پشت پناہی بندکرے اورقاتل سردارکھیتران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے اسے قرارواقعی سزادلائی جائے۔