|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2023

گوادر : چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں ضلع گوادر کے انتظامی ڈھانچے،تاریخی اہمیت اور وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گء جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں کمشنر مکران سید فصیل احمد آغا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ سمیت دیگر صوبائی حکام نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آگاہ کیا ۔

اجلاس میں سی پیک منصوبوں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ،سمیت گوادر میں صوبائی اور وفاقی منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہبار شریف کے متوقع دورہ گوادر کے انتظامات اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ھے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے گوادر میں بجلی کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے 100 میگاواٹ کے ایران،گوادر پاور ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اس منصوبے کے تحت گوادر کو ایران سے 100میگا واٹ بجلی میسر آئے گی اس سلسلہ میں نیشنل ڈسپیچ کمپنی،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی،گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی سمیت دیگر متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے منصوبے کی نقاب کشائی کے بعد گوادر کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف گوادر میں اپنے دورے کے دوران گوادر پورٹ پر کراس سٹفنگ کی پہلی سہولت کے منصوبے، گوادر پورٹ پر ڈریجنگ کے آغاز اور گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں بوٹ انجنوں کے چیکس بھی تقسیم کریں گے انہوں نے کہا کہ موجود حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں خاص طور سے گوادر شہر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سینجدہ ھے ان تمام منصوبوں پر عملدرآمد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔