کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 4 کانکنوں کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب اور بے قصورمحنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ایسے قابل نفرت عمل میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے حق دار ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مزہب اور معاشرہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا ۔
وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے بد ترین واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے اور مائننگ کے علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے جانبحق کانکنوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لواحقین کی بھرپور معاونت کریگی اور زخمی کانکنوں کا علاج حکومتی اخراجات پر کرایا جائے گاوزیراعلیٰ نے دعا ہے۔
اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطاء کرے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کوہلو کے علاقے جنتلی میں لیویز کی گاڑی پر لینڈ مائنز دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیاں سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کر سکتیں بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے متحد اور پر عزم ہیں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زخمی لیویز اہلکار وں کو حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کیرنے ہدایت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔دریں اثنائوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے ملک و ملت کے تحفظ کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا عزم و استقلال ناقابل شکست ہے قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔