|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2023

کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے جو احتجاج کیا اس مسئلے پر میں کئی مرتبہ وفاقی حکومت سے ملاقاتیں کرچکا ہوں یقین دہانیاں کرانے کے باوجود مسلۂ تاحال بجلی کا جوں کا توں ہے بجلی کی اس طرح لوڈ شیڈنگ کرنے سے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

کیونکہ یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے وفاقی حکومت خاص کر وفاقی وزیرپانی وبجلی اس مسئلے کو جلد حل کریں اور وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی کا تعلق بلوچستان سے ہونے کے ساتھ ایک قوم پرست جماعت سے انکا تعلق ہے لہذا انہیں بھی چاہیے کہ وہ بجلی کے مسائل کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ زمینداروں کا احتجاج حق پر ہے ۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل پر کئی مرتبہ آواز اٹھا چکا ہوں ہم اپنے زمیندار بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اس معاملے کا فوری نوٹس لیکر پرنسپل سیکرٹری کو زمینداروں اور کیسکو حکام کیساتھ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کر نے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد حکام نے بھی بجلی کا مسلۂ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراد ی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے ۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث یہ شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے یہاں کے لوگوں کے ساتھ انصافی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے بجلی وپانی سے اپیل کر تے ہیں کہ بلوچستان میں بجلی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ زراعت کا شعبہ تباہی سے بچا سکے جبکہ وفاقی وزیر برائے مملکت پانی وبجلی کا تعلق ایک قوم پرست جماعت سے ہے اور بلوچستان کا فرزند ہے انہیں بھی چا ہئے کہ اس مسئلے پر محکمہ توانائی وبجلی پر زور ڈال کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کا بجلی کا مسئلہ حل ہو جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کبھی خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی ہر فورم پر اس مسلئے کو اٹھایا اور ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے۔