|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کے حل کے روڈ میپ کے لیے 9 مارچ کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نو مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے طلب کر لیا گیا ہیں اجلاس اسپیکر قومی اسمبلچیئرمین کمیٹی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ توانائی، معدنیات، ریونیو، گیس و تیل کے اداروں اور محکموں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق ان کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری کو اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ این ڈی ایم اے، نادرا، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایس این جی پی ایل،اور دیگر اداروں کے سربراہان کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کر دیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس میں تیل و گیس سمیت قدرتی وسائل، معدنیات کے حقوق کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے اداروں کو ان کے حل کی ہدایت کی جائے گی۔

خصوصی کمیٹی میں بیشتر ارکان کا تعلق بلوچستان سے ہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی متذکرہ مسائل پر اپنا موقف پیش کریں گے۔