|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2023

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ اپنے سینئر اور تجربہ کار افراد سے رہنمائی حاصل کرنا ہماری اہم معاشرتی قدر ہے کیونکہ ان کے علم اور تجربہ استفادہ کر کے ہی ہم کامیابی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق گورنر بلوچستان اور سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے رنگ، نسل اور علاقہ سے بالاتر ہو کر صوبے میں آباد تمام لوگوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔