|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2023

اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان پاک ایران بجلی منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے ایران پہنچ گئے۔

ہفتہ کو وزارت توانائی کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان پاک ایران بجلی منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے ایران پہنچ گئے ہیں،پاکستان ایران سے 100میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا،پاک ایران بجلی منصوبے کیلئے ٹرانسمشن لائن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

جو ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا۔وفاقی وزیر تہران میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے،یوم پاکستان کی تقریب میں ایرانی سول اور فوجی حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔