کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی کاوشوں سے NUST( نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی )کوئٹہ کیمپس میں خضدار بلاک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی این پی کے انقلابی اقدام سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ضلع خضدار اور اندرون بلوچستان کے طلباء و طالبات کے لئے رعایتی بنیادوں پر سکالرشپس، بی ایس پروگرامز اور ہاسٹل کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی تاکہ طلباء و طالبات دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں ۔