|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صرف ایک رکن کی شرکت،کورم کی نشاندہی پر اجلاس کو دو روز کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 50منٹ کی تاخیر سے اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں شروع ہوا۔

اجلاس میں سبی خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے بی سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر ایوان میں اسپیکر کے علاوہ صرف ایک خلیل جارج موجود تھے جنہوں نے کورم کی نشاندہی کی جس پر ایوان میں 10منٹ تک کورم کی گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کور م پورا نہ ہونے پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے اسمبلی کا اجلاس 22مارچ تک کے لئے ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اراکین کے علاوہ آفیشلز گیلری میں بھی سرکاری حکام موجود نہیں تھے۔