|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2023

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعہ والے روز مرکزی بینک بند رہے گا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک سمیت ملک کے تمام بینک 24 مارچ بروز جمعہ کو بند رہیں گے۔

بیان کے مطابق مرکزی بینک سمیت تمام بینکوں کی بڑی وجہ یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃ کی کٹوتی کرنا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 23 مارچ کو بھی جمعرات کو بھی بینک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں بیک بند رہتے ہیں، اسی حوالے سے دیکھا جائے تو ملک بھر کے بینک جمعرات سے لیکر اتوار (4 روز) تک بند رہیں گے۔