|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2023

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے نو منتخب صدر عبدالخالق رند ، جنرل سیکرٹری بنارس خان و دیگر کابینہ و ایگزیگٹیو ارکان کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلء نے کہا ہے کہ پریس کلب کے اراکین نے نو منتخب عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہارکیا ۔

وہ اس پر پورا اترنے کے لیئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں گے وزیراعلء نے کہا کہ صحافی برداری نے انتخابی عمل کے دوران جس جمہوری رویہ کا اظہار کرتے ہوئے ایک مثالی ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا وہ قابل تعریف و تقلید ہے وزیراعلء نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت زرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور عامل صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیئے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

جس میں جرنلسٹ ویلفئیر فنڈ میں اضافہ صحافیوں کی رہائشی کالونی کے لیئے اراضی اور تعمیراتی فنڈز کی فراہمی اور فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نزرانہ دینے والے شہید صحافیوں کے لواحقین کی معاونت جیسے اقدام شامل ہیں وزیراعلء نے کہا کہ صحافیوں کی ویلفئیر کے کاموں میں منتخب صحافی تنظیموں کی مشاورت سے مذید وسعت دی جائے گی رہائشی کالونی کی اراضی سے متعلق معاملات کو جلد از جلد حتمی دی جائے گی ۔’

جسکے لیئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فوری کاروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے انہوں نے جرنلسٹ ویفئیر فنڈ میں اعلان کردہ اضافی فنڈز کی فوری منتقلی کی بھی یقین دہانی کرائی وزیراعلء نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی حکومت آزادی صحافت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔