|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کیا وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بیٹے ارض پاک کے دفاع سلامتی اور تحفظ کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔

قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے اللہ تعالی کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔