|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم پانی سے بھر گیا۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق کیچ میں میرانی ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ میرانی ڈیم میں اسپل ویز کی سطح 244 فٹ ہے جبکہ پانی کا اخراج 244 اعشاریہ 60 فٹ تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کئی روز سے بلوچستان بھر میں بارشیں جاری ہیں، جن کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔