|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

اسپین میں شمال مشرق کے ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکراگئے، واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔

ہسپانوی حکام نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرق میں ایک ہوائی اڈے کے قریب 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 4 مسافر ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کو بارسلونا کے شمال میں مویا ایئرپورٹ کے قریب جنگل میں ایک جلتا ہوا طیارہ ملا، اہلکار وہاں طیارہ گرتا ہوا دیکھنے والے شخص کی جانب سے فون پر اطلاع ملنے کے بعد پہنچے تھے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز کو ہلکے طیارے کے اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گھنٹوں بعد فائر فائٹرز کو دوسرا طیارہ بھی مل گیا، جو پہلے سے 300 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس طیارے می بھی دو لاشیں تھیں۔