|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

سوڈان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔جان بچانے کیلئے سوڈانی پڑوسی ملک جارہے ہیں،غیرملکیوں کا انخلا بھی تیزہوگیا۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ افریقی ملک سوڈان ٹوٹ رہا ہے۔امن کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے سوڈان کشیدگی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک ٹوٹ رہا ہو تو کسی کو اقتدار کیلئے لڑنے کا کوئی حق نہیں۔

متحارب فوج نے جنگ بندی میں بہترگھنٹے کی توسیع پرآمادگی ظاہرکی ہے۔لیکن دارالحکومت اوراطراف میں فضائی حملے اورفائرنگ جاری ہے۔کئی علاقے کھنڈر بن چکے ہیں،کھانے پینے کی چیزیں ختم ہورہی ہیں۔ملک پرکنٹرول کیلئے 15 اپریل سے جاری دو جرنیلوں کی جنگ میں530افرادہلاک، ہزاروں زخمی اورلاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اب تک ایک سو چوراسی سعودیوں سمیت چھیانوے ملکوں کے چھ ہزارافراد کوسوڈان سے نکالا جا چکا۔۔برطانوی حکومت کے مطابق دو ہزارایک سوبائیس افراد کا انخلا کیا۔