|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2023

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ و پارٹی کے پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی اجلاس دو روزتک جاری رہا اجلاس میں ملکی، بین القوامی بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ حالیہ بحرانی حالات کی ذمہ داری خالصتا عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔

جو دانستہ طور پر معاملات کی نزاکت سمجھنے کی بجائے حالات کو مزید بحرانات سے دوچار کرنے پر تلی ہوئی ہے بی این پی سیاست قومی جمہوری بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہونے کے ناطے ہمیشہ آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے آواز بلند کی اور عملی جدوجہد بھی کی ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ آئین پر مکمل عمل پیرا ہوں پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی ہی تمام معاملات کا حل ہے ۔

پارٹی کا سیاسی موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ادارے اپنے حدود میں رہ معاملات کو چلائیں جمہوری اور تہذیب یافتہ ممالک میں جمہوریت کا فروغ تب ہی ممکن ہے جب پارلیمان کی بالادستی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے پارلیمنٹ ہی عوام کی نمائندہ ہے جہاں عوام ووٹ کے طاقت کے اراکین کو منتخب اور پارلیمنٹ کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں جب پارلیمنٹ کی توقیر کو ختم کرنے کی سازشیں کی جائیں تو یقینا یہ عمل جمہوری اداروں کیلئے مسائل کا سبب بنے گا حالیہ عدلیہ کے فیصلہ اپنے حدود سے نکل جانا ہے اور اسے سازش گردانتے ہیں جب ملک کے تمام طبقہ فکر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دی جائے تاکہ معاملات بہتر ہوں لیکن ایسا نہیں کیا گیا جو خود بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی بجائے مزید بلوچوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے اس عمل پر گہری تشویش اور یہ قابل مذمت ہے اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی ماورائے قانون اغوانما گرفتاری، نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی پارٹی کا سالوں سے موقف رہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اہمیت کی حامل ہے ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں ہوں ہمیشہ ہر فورم پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اس حوالے سے کسی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے فوری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر اراکین اسمبلی نے اسلام آباد کے ایوانوں میں اس حوالے سے واضح موقف رکھا اور ہمیشہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جو نقصانات ہوئے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دیتے اربوں روپے، سیلاب زدگان اور بارشوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے سرکاری خزانے سے ریلیز تو ہوئے مگر وزرانے سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کی بجائے بندر بانٹ لئے اس حوالے سے تحقیقات کو یقینی بنایا جائے وزرانے کرپشن کا بازار گرم ہے۔

پی ڈی ایم اے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے حالیہ بحرانات میں پی ڈی ایم اے کوئی مثبت رول ادا نہیں کر سکی اور بارشوں اور سیلاب زدگان کے نام پر اربوں روپے ریلیز ہوئے اس متعلق فوری تحقیقات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اس کے برعکس پارٹی ہر فورم پر اربوں روپے کی کرپشن، اقرباپروری سے متعلق آواز بلند کرے گی اجلاس میں کہا گیا ہے۔

بلوچستان و ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی کابینہ و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مثبت تجاویز پیش کیں دورے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو دوروں کو یقینی بنائیں گے جو ڈویژن سطح پر پارٹی پروگرامز کو مزید تقویت دینے کیلئے عوام کے پاس ہونے اور جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا اس متعلق جلد ہی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران پر مشتمل دورہ کمیٹیوں کا اعلان کر دیا جائے گا تمام اضلاع کو سخت سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرکزی ساتھیوں کے دورے سے متعلق اپنی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔