سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر 8 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، درخواست گزار کے وکلاء آج اپنا، اپنا مقدمہ عدالت میں پیش کریں گے۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلاء بھی پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل در آمد روک دیا تھا۔