|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی فعالی کے لئے 72.864 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔مفاد عامہ کے اس کام سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔

ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا یہ منصوبہ ایک عوامی مفاد کا منصوبہ ہے جو کہ عرصہ دراز سے زیر التوا رہا ہے یہ پہلی صوبائی حکومت ہے کہ جس میں وزیراعلیٰ نے اس منصوبے پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے قیام سے کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام میں ایک نمایاں اور انقلابی تبدیلی آئے گی اس منصوبے پر عمل درآمد ہونے سے کوئٹہ شہر کی بے ہنگم ٹریفک کو روانی ملے گی اور عوام کے قیمتی وقت کی بچت ہوگی۔