|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2023

منجھوشوری: نصیرآباد کی تحصیل تمبو یونین کونسل گولہ واہ موضع گولہ واہ میں بارہ مسلح افراد نے گندم کے دو کھلیان(دیرو) کو آگ لگادی تھریشر مشین اور ٹریکٹر ٹرالی کو بھی اگ لگادی خواتین اور مرد بزگروں اور ہاریوں تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے ہیں منجھو شوری پولیس نے کارروائی کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گولہ واہ کی متاثرہ بیوہ زرخاتون بی بی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

بیوہ زرخاتون بی بی نے کہاکہ موضع گولہ واہ میں میری 16ایکٹر پر محیط گندم کی فصل کو کٹائی کرکے تھریشر لگا رہے تھے کہ بارہ مسلح افراد جن میں چھ کی شناخت سعید عرف آدل۔اکبر۔عبدالقدیر۔عبدالرشید۔مانجھی خان شہزاد اقوام جھکرانی باقی چھ نامعلوم تھے جوکہ جدید اسلحہ سے لیس تھے پہلے میرے بزگر ہاریوں جس میں خواتین بھی تھیں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا پھر گندم کو اگ لگادی جس سے چھ سو من گندم مکمل جل گئی ملزمان نے تھریشر مشین اور ٹریکٹر ٹرالی کو بھی اگ لگادی زر خاتون بی بی نے کہاکہ اراضی میرے نام الاٹ ہے جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

انہوں نیکہا کہ ملزمان نے سرعام دہشت گردی کی ہے مجھے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ہم نے منجھو شوری پولیس کو واقع کی اطلاع دی جس پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار گرفتار کرلیا ہے دیگر ملزمان تاحال گرفتار نھی ہوئے ہیں میری صوبائی حکومت۔ پولیس۔اور اداروں سے درمندانہ اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔