|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بد امنی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ آئی جی پولیس کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو امن برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پر تشدد واقعات شاہراہوں کی بندش اور ہڑتالوں سے عام عوام متاثر ہوتے ہیں ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لوگ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری عوام کے جان و مال اور قومی تنصیبات کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت امن امان برقرار رکھنے کی اپنی زمہ داری ہر صورت پوری کریگی وزیراعلیٰ نے پر تشدد واقعات میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔