|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2023

نصیرآباد: چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی و سیکرٹری محکمہ خوراک مجیب الرحمن پانیزئی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآبادرینج منیر احمد شیخ۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ ظفر علی گویا پروجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ جانان خان جعفر و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں گندم کی خریداری و دیئے گئے ہدف کو پورا کرنے کے حوالے سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی سربراہی میں ڈویژنل انتظامیہ محکمہ فوڈ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا انسان خلوص دل سے کوشش کرے تو یقینا کامیابی حاصل ھوتی ھے کیونکہ مختلف وجوہات کی بناء پر پچھلے کئی سالوں سے حکومت کی جانب سے دیا گیا ٹارگٹ پورا نہیں۔

ھوپا رہا تھا اجلاس کو تفصیلات بتاتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ جانان خان جعفر نے بتایا کہ اب تک 5 لاکھ 50 ہزار گندم کی بوریاں خریدی گئی ہیں باقی پچاس ہزار بوریاں بھی جلد خریدی جائیں گی اس حوالے سے زمینداروں و ملز اونرز کے تعاون کو بھی سراہا اور مزید تعاون کرنے پر بھی زور دیا تاکہ باقی رہنے والے ٹارگٹ کو بھی بروقت مکمل کیا جاسکے اجلاس میں اس بات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا کہ بلوچستان کی گندم بلوچستان میں ہی رہے کیونکہ دیگر صوبوں میں منتقل ھونے سے یہاں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سال کے وسط یا گندم کی نئی پیداوار سے چند ایک ماہ قبل کم ھونے کی صورت میں سندھ یا پھر پنجاب سے گندم منگوانی پڑ جاتی ھے اس لئے یہاں کے کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کو اولیت دیں نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا واحد ذرخیز ڈویژن ہے جہاں سے گندم سمیت دیگر اجناس کثرت سے پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔

جس سے صوبے بھر کی عوام کی خوراک کی ضروریات پوری ہوتی ہیں اس سال وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر بروقت گندم کی خریداری کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ڈویژنل ضلعی انتظامیہ کے بھر پور سے محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا اور اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے اگر حکومت بلوچستان کی جانب سے مزید گندم کی خریداری کے حوالے سے احکامات ملے تو ہم پر امید ہیں کہ ملز اونرز حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔