|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

تربت:  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ،سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پھلین بلوچ،ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ و دیگر نے کہد محمد نواز سہاکی کور سے حافظ محمد نعیم کی سربراہی میں محلہ مصطفی بازار کیلکور پرویز احمد کی سربراہی میں بیرونٹ کیلکور سے عبدالواحد کی سربراہی میں سہاکی درشان بالگتر سے سلیم کی سربراہی میں زراگو سعید آباد گوارگو سے عزت بازار سے کریم کی سربراہی میں ودیگر سینکڑوں افراد کی شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

قومی بنیادی مسائل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ان کے مسائل کے حل قومی سیاسی تقسیم در تقسیم کی وجہ سے حل نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچ قوم کو صحیح قومی نمائندہ جماعت نہیں ہے کہ وہ بلوچ قوم کو ان مشکل حالات سے نکال سکے یہاں ہر وقت ہر دور میں سیاسی تجربے کی صورت میں صبح سے شام کے درمیان پارٹیاں بنائی گئی ہیں اور اس بدقسمت صوبے پر مسلط کئے گئے ہیں آج انہی صوبائی اسمبلی میں سیاسی ورکروں کی جگہ صرف تاجروں کو بٹھایا گیا ہے۔

جو صرف تجارت و کاروبار کررہے ہیں جس حالات سے بلوچستان کے لوگ زندگی گزار رہے ہیں انہیں کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں بلوچ قومی سیاسی جدوجہد کررہی ہے وہ نیشنل پارٹی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور قومی سیاسی جماعتوں کو اور یہاں کے عوام کو اظہارِ رائے سے دور رکھنے کی وجہ سے ریاست کے اداروں کی وجہ سے نو جوان ان ریاستی اداروں کی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہوچکے ہیں ان کی مایوسی کی وجہ سے اداروں پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ بلوچستان صوبائی حکومت میں بیٹھے غیر سیاسی لوگ صرف اور صرف ٹھیکیداری نظام ہے انکی سیاسی نظریہ فکر و سوچ انجینئر چپراسی کی پوسٹیں فروخت کرنے کی حد تک ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عدم تشدد میر غوث بخش بزنجو کے پیروکار ہیں قومی یکجہتی قومی بقا کی جدوجہد کیلئے قومی شمولیت اور آج کا شمولیتی پروگرام قوم کیلئے ایک یکجہتی کا نوید ہے ناراض لوگوں کیلئے نیشنل پارٹی کے در ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے۔

جن کے پاس سیاسی پالیسی ہے گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیر اعلیٰ نے بہترین و مثالی گڈ گورننس لاکر 75 سالوں کا ریکارڈ توڑ کر ثابت کیا ہے کہ نیشنل پارٹی میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے نہوں نے کہا ہے کہ ہر مکتبہ فکر لوگوں کی سوچ و انکی اپنی فکر خود نیشنل پارٹی کیلئے واضح کررہی ہے کہ نیشنل پارٹی کے پاس صلاحیت ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت آج پنجگور کے حالات قابل رحم ہیں اشیاء￿ خوردونوش تک دستیاب نہیں ہے انٹرنیٹ ائیرپورٹ عوام ہر بنیادی سہولیت سے محروم ہوچکی ہیں یہاں کا بارڈری کاروبار بھی مافیا کے قبضہ میں ہے کوئی در محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ جو دور بلوچ قوم پر گزر رہے ہیں۔

نیشنل پارٹی اپنے غریب عوام کو ان مشکل دور میں تنہا نہیں چھوڑے گی کہدا محمد نواز نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک گروہی پارٹی ہے جنہوں نے احسان شاہ،سردار اسرار زہری ودیگر اپنے لیڈران کو اپنی مفادات کی خاطر پارٹی سے نکالا ہے جن کے پاس مفادات ہیں قومی سیاسی بقا انکی جدوجہد کہیں نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان میں کوئی سیاسی جماعت ہے وہ نیشنل پارٹی ہے۔