|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2023

کوئٹہ:  حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت کو جاتاہے،کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا حکومت بلوچستان کا وژن ہے ،وزیر اعلیٰ بلو چستان پیپلز پارٹی میں شمولیت نہیں کررہے ،میر عبد القدوس بزنجو اور آصف علی زرداری کی ملاقات معمول کی تھی ، وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوآرڈینیٹر میر اجمل کرد اور امیرالدین آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور حال میں پاکستان اور ایران کا پیشین مند میں بارڈر مارکیٹ اور ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا افتتاح ایک خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہاکہ 19 سال بعد بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت کو جاتاہے۔

انہوں نے زرغون چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ اس سونی دھرتی پاکستان کی حفاظت کے پیچھے یہ وردی پہنے سربکف نوجوان ہیں،جب بھی بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے تو دہشتگرد ایکٹو ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج وہ وقت ہے کہ ہم سب کو متحد ہونا چاہئے میرا سلوگن ہے کہ یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا حکومت بلوچستان کا وژن ہے گیمز ہی ہم سب کو جوڑ کر رکھتے ہیںترقیافتہ بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وژن ہے نیشنل گیمز کے تحت 6 ہزار کھلاڑی اس وقت موجود ہیں34وین نیشنل گیمز مشعل پورے ملک سے ہوتے ہوئے بلوچستان پہنچی۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نیوی و حکومتی اداروں کے کھلاڑی اس وقت ننشنل گیمز میں حصہ لینے کوئٹہ میں موجود ہیں،مالی بحران کے باوجود نیشنل گیمز کا انعقاد بلوچستان میں ضروری ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اپنے لوہامنورہاہیں۔

ترجمان حکومت بلو چستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی آصف زرداری سے معمول کی ملاقات تھی ،وزیر اعلیٰ بلو چستان پیپلز پارٹی میں شمولیت نہیں کررہے ہیںآصف زرداری ایک پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر ہیں۔